اٹک (ثناء نیوز) ضلع اٹک میں صفائی کے دوران 5 مزدور کنویں میں گرنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ بسال کے علاقے میں 2 سگے بھائی زاہد اور نثار کنواں صاف کررہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی اور دونوں 160 فٹ گہرائی میں جاگرے جن کی مدد کے لئے ناصر اور ذاکر بھی کنویں میں اتر گئے۔ پانچویں مزدور نے بھی کنویں میں اترنے کی کوشش کی، لیکن وہ راستے میں ہی بے ہوش ہوگیا۔
اٹک: صفائی کے دوران کنویں میں گرنے سے 4 مزدور جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا
May 28, 2014