لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستانی وقت کے مطابق آج بروز بدھ دوپہر 2بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا اور تھوڑی دیر کے لئے کعبہ اور مسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ ختم ہو جائے گا۔ مکہ مکرمہ اور جدہ شہر سے باہر مقیم دنیا بھر کے مسلمان اس موقع پر قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے زمین میں ایک لمبی چھڑی گاڑھ دی جائے 2:18منٹ پر اس کا سایہ مکہ مکرمہ کی جانب ہو گا جو قبلہ کی سمت ہے۔ یہ واقعہ سال میں دو مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس سال یہ دوبارہ 16جولائی کو رونما ہو گا۔