اسلام آباد(ثناء نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5.1 فیصد مقرر کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے مہنگائی کی شرح 8فیصد اور برآمدات کا تخمینہ 27ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.3 فیصد، صنعتی پیداوار میں اضافے کا ٹارگٹ 6.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ خدمات کے شعبے میں پھیلائو 5.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ بجلی کی پیداوار اور گیس کی تقسیم کا ہدف ساڑھے پانچ فیصد رکھا گیا ہے۔ درآمدات کا تخمینہ 44 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔