اسلام آباد (وقائع نگار) ممبر پیمرا پرویز راٹھور کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے پرویز راٹھور، پیمرا، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور سیکرٹری کیبنٹ کو فریق بنایا ہے۔ مقدمہ کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی آج کرینگے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق چیئرمین اور ممبران کی تقرری کی منظوری صدر پاکستان دے گا جبکہ پرویز راٹھور کی تعیناتی وزیراعظم کی منظوری سے جنوری 2014ء میں کی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق 65 سال ریٹائرمنٹ کی عمر ہے جبکہ پرویز راٹھور کو 64 سال کی عمر میں چار سال کیلئے ممبر پیمرا تعینات کیا گیا۔ جب اس وقت کے چیئرمین پیمرا پرویز رشید کو اس کی عمر کے بارے علم ہوا تو انہوں نے 24 فروری 2014ء کو اپنی سفارش واپس لے لی مگر ابھی تک وہ اس عہدے پر برقرار ہیں۔
ممبر پیمرا پرویز راٹھور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
May 28, 2014