شیوسینا نے پہلے روز ہی مودی حکومت سے سینگ پھنسا لیے، اکلوتے وزیر کا چارج سنبھالنے سے انکار

May 28, 2014

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو بنے ایک روز ہی گزرا ہے کہ وزارتوں کے معاملے پر ہندو انتہا پسند اتحادی جماعت شیو سینا سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے جبکہ شیو سینا کے واحد وزیر نے عہدہ کا چارج سنبھالنے سے صاف انکار کر دیا۔ منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 45 رکنی کابینہ میں شیو سینا کے صرف ایک رکن کو شامل کیا ہے جس پر شیوسینا نے شدید احتجاج کیا۔ اس حوالے سے شیوسینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے نے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی اور وزرا کی حلف برداری کی تقریب کے بعد بی جے پی قیادت سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ انکی جماعت حکمران اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے جس کے ارکان کی تعداد 18 ہے لیکن اسکے باوجود انہیں صرف ایک وزارت دی گئی۔

مزیدخبریں