چارج سنبھالتے ہی مودی سرکار کا پہلا ا یکشن، بھارت میں کالے دھن کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کردی

May 28, 2014

 نئی دہلی (ڈیسک نیوز)  دہلی کے سنگھاسن پر بیٹھتے ہی نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سب سے پہلا کام کالے دھن کی روک تھام کیلئے کارروائی سے کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں کالے دھن کے معاملات بڑھنے سے روکنے کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنادی۔ اس حوالے سے مودی نے یہ فیصلہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا۔ بعد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر قانون و ٹیلی کام روی شنکر نے بتایا کہ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایم بی شاہ ہونگے جبکہ سیکرٹری ریونیو، ڈپٹی گورنر ریزرو بنک انڈیا، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، ڈائریکٹر سی بی آئی اور سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے چیئرمین اس کے ارکان ہوں گے۔

مزیدخبریں