واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے وزیراعظم نواز شریف کے دورئہ نئی دہلی کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مذاکرات کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جین سپاکی نے کہا امریکہ پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم دونوں ملکوں میں تجارتی تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں: امریکہ
May 28, 2014