مودی کابینہ کی وزیر سمرتی ایرانی گریجویٹ بھی نہیں، کانگریس رہنما کا انکشاف

May 28, 2014

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی سابقہ حکمران جماعت کانگرس کے رہنما اجے میکن نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں معاشی انقلاب لانے کا دعویٰ کرنے والی جماعت بی جے پی کی طرف سے گزشتہ روز مودی کابینہ میں شامل کی جانے والی اداکارہ سمرتی ایرانی گریجویٹ بھی نہیں ہے۔ ٹوئیٹر پر پیغام میں اجے میکن نے لکھا کہ بی جے پی معیشت اور تعلیم  پر کیا توجہ دے گی کہ اس کے رہنما ہی پڑھے لکھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمرتی ایرانی نے انتخابی حلف نامے کے صفحہ 11 پر اپنے گریجویٹ نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ سمرتی ایرانی ٹی وی ڈرامہ سوپ سیریل ’’ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کے حوالے سے بہو ’’تلسی‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔

مزیدخبریں