پاکستان اپنی فلاح چاہتا ہے تو ہمارے معاملات میں مداخلت بند کرے: بھارت کی بڑھک

جموں (آن لائن+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی ریلیوں کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور پاکستانی پرچم لہرائے جانے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بھارت کی سالیمت اور خود مختاری کو نقصان پہنچائے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ہمیں اپنی فورسز کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی پرچم لہرانے والے لیڈروں کیخلاف ریاستی حکومت ایکشن لے گی۔ پاکستان اپنی فلاح و بہبود چاہتا ہے تو ہمارے معاملات میں مداخلت بند کرے جموں میں بی جے پی کے زیر اہتمام مودی حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر پاکستان نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ ہمارے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا مگر ہمسایہ ممالک نے پشت پر وار کیا راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا مگر ہمیں مثبت اقدامات کا جواب  مثبت نہ ملا  پاکستان کو اپنے گربیان میں جھانکنے کی ضرورت ہے اگر وہ اپنی بھائی چاہتا ہے تو پڑوسیوں سے تعلقات بہتر بنائے اور بھارت کیخلاف سرگرمیاں ختم کرے انہوں نے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی شق آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق ’’بھاجپا کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں اور کوئی بھی فیصلہ عوام کو اعتماد میں لیکر کیا جائے راجناتھ سنگھ نے کشمیری رہنمائوں کی طرف سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حکومت ہر شخص سے مذاکرات کیلئے تیار ہے انہوں نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی کے اکسانے پر بھی گمراہ نہ ہوں کنٹرول لائن پر جھڑپوں کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری بی ایس ایف نے پاکستانی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جس پر ہمسایہ ملک کو جنگ بندی کرانے کیلئے اقوام متحدہ میں جانا پڑ گیا ۔ دریں اثناء نجی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران  عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں امن آنے پر بھارتی کو تکلیف ہو رہی ہے جو یہ سمجھ رہا تھا کہ پاکستان  روبہ زواں ہے ۔ انہوں نے کہا  بھارت نے اکنامک کو ریڈور پر رکاؤٹ کیلئے 30 کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں بھارت کے پاس 15 لاکھ فوج ہے تو 6 لاکھ فوج ہمارے پاس بھی ہے پاکستانی فوج کا عزم اور حوصلہ بلند ہے ۔
راجناتھ سنگھ

ای پیپر دی نیشن