برطانیہ: شام جا کر دہشت گردی کی کارروائیوں میں شمولیت کی خواہش مسلمان نوجوان کو 6 برس قید

لندن (نوائے وقت رپورٹ) شام جا کر دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے خواہش مند برطانوی کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ زکریا عاشق کو سزا اولڈ بیلے کورٹ نے سنائی۔ 20 سالہ زکریا وکٹوریا سٹیشن سے بس کے راستے ایمسٹرڈیم روانہ ہوا تھا۔ شام پہنچنے میں ناکامی پر لندن لوٹا اسے 2 ہفتے بعد گرفتار کر لیا گیا۔  
برطانوی/سزا 

ای پیپر دی نیشن