پی ٹی آئی کے عبوری تنظیمی ڈھانچے کا اعلان شاہ محمود نیشنل، جہانگیر ترین سنٹرل آرگنائزر، نعیم الحق سیکرٹری اطلاعات، شیریں مزاری ترجمان مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان نے پارٹی انتخابات مکمل ہونے تک پی ٹی آئی کے عبوری تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا، شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا نیشنل آرگنائزر، جہانگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر اور سیف خان نیازی کو ایڈیشنل سینٹرل آرگنائزر مقرر کر دیا، شیریں مزاری کی جگہ نعیم الحق کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا، شیریں مزاری کو چیئرمین تحریک انصاف کا ترجمان اور چیف وہپ مقرر کر دیا گیا، اسد عمر میڈیا مارکیٹنگ اور پالیسی ساز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں کیلئے ایک ایک آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر مقرر کیا جائے گا جو نیشنل آرگنائزر کو جواب دہ ہوں گے، پنجاب کی تنظیم کو بڑا صوبہ ہونے کے ناطے مزید تقسیم کیا گیاہے۔ شاہ محمود قریشی کو نیشنل چیف آرگنائزر کے ساتھ ملتان ڈویژن، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ چوہدری سرور فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے آرگنائزر ہوں گے۔ لاہور اور کراچی میں چیئرمین آفس کی نگرانی کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین مشترکہ طور پر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...