راولپنڈی ( آئی این پی ) گلگت بلتستان انتخابات شفاف بنانے کیلئے ایف سی کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات شفاف بنانے کیلئے الیکشن کرانے کی ذمہ داری ایف سی کو سونپ دی گئی ہے جس سے الیکشن کو ہر لحاظ سے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بنایا جائے گا۔