کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے توقیر مرزا نے کراچی چیمبر میں تاجروں سے ملاقات کی۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا ہے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرنا ہو گی۔ ملک میں بہتر کاروباری ماحول، ٹیکس دائرہ کار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر اور مستحکم ہو رہی ہے۔ قبل ازیںتوقیر مرزا نے بدھ کو پاکستان سٹیل کا دورہ کیا۔ پاکستان سٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر خان، ادارے کے ڈائریکٹرز اور کارپوریٹ سیکرٹری نے اُن کا آپریشنز بلڈنگ، بن قاسم، کراچی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر پی ای او (پروڈکشن) واصف محمود نے وفد کے اراکین کو ادارے کے پیداواری یونٹس کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔
پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے: نمائندہ آئی ایم ایف، کراچی چیمبر اور سٹیل ملز کا دورہ
May 28, 2015