آئی ڈی پیز کیلئے 85 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت سرحدی علاقہ جات کی تجویز پر آئی ڈی پیز میں تقسیم کے لئے 85 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ گندم اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے ذریعے تقسیم کی جائیگی۔ وزیر خزانہ نے گندم کی فراہمی کے بارے میں اپنے اختیارات کا استعمال کیا کیونکہ آئی ڈی پیز کیلئے گندم کے ذخائر ختم ہو رہے تھے۔ ای سی سی سے منظوری کے مرحلہ کو طے کرنے میں تاخیر ہو سکتی تھی۔
گندم/ منظوری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...