کراچی : پولیس موبائل پر فائرنگ‘ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار جاں بحق حملہ آور سرکاری اسلحہ لوٹ کر فرار

کراچی (کرائم رپورٹر + ایجنسیاں) کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکارجاں بحق‘ حملہ آور پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں رات کی ڈیوٹی پر مامور عزیز آباد تھانے کی پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر سکندر، کانسٹیبل، آصف اور اشرف کے نام سے ہوئی، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ فوری طور پر کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے پولیس موبائل پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ اور 200 سے زائدگولیاں برسا دیں پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشنوں میں تیزی آنے پر کالعدم تنظیمیں ردعمل ظاہر کر رہی ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی رینجرز میجر جنرل ہلال اکبر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے کانسٹیبل آصف اپنے گھر کا واحد کفیل بوڑھی ماں کا واحد سہارا ایک سالہ بیٹے کا باپ تھا۔ پولیس نے بعدازاں ہنگوریہ پر حملے کے مشتبہ ملزم سمیت 32 افراد  کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے رواں برس ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اب تک 49 پولیس افسران و اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ادھر کراچی کے علاقے رانگی واڑہ میں دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری طرف ڈیفنس فیز سیون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ نعمت اللہ جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 50 سالہ نواب کو قتل کردیا۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ سے پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو حراست میں لے لیا۔
کراچی/  فائرنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...