عارفوالا (نامہ نگار) دولہا نے دلہن کی فرمائش پر ولیمہ 28 مئی تک مؤخر کر دیا۔ نوجوان اشفاق حسین کی شادی گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہوئی جن کی دعوت ولیمہ 27 مئی کو تھی لیکن مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی دلہن نے شوہر سے مطالبہ کر دیا کہ اپنی دعوت ولیمہ بدھ کی بجائے 28 مئی (جمعرات) کو یوم تکبیر کے موقع پر کریں جبکہ دعوت ولیمہ میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی جائے۔
ولیمہ مؤخر