لاہور (کامرس رپورٹر) آئندہ بجٹ کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے سگریٹ کی ذخیرہ اندوزی کر لی۔ تاکہ بجٹ میں ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد پرانی قیمتوں میں خریدی جانے والی سگریٹ نئی قیمتوں پر فروخت کرکے ناجائز منافع خوری کر سکیں۔ سیگریٹوں کی ذخیرہ اندوزی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار نے اسکی بلیک میں فروخت شروع کر دی۔ گولڈ لیف کا پیکٹ جو مارکیٹ میں 100 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اسے 110 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس طرح مابرو کا پیکٹ 180 روپے کی بجائے 290 روپے‘ بینسن کا پیکٹ 120 روپے کی بجائے 150 روپے اور ڈن ہل کا پیکٹ 110 روپے کی بجائے 145 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کا امکان سیگریٹ ذخیرہ کر لئے گئے
May 28, 2015