گھوٹکی: جرگے نے نوجوان کی 2کمسن بھتیجیوں کو ونی قرار دیدیا

May 28, 2015

گھوٹکی (آئی این پی) گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں جرگے نے فیصلہ سناتے نوجوان کی دو کمسن بھتیجیوں کو ونی قرار دے دیا ہے اور نوجوان کو ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کرنے پر علاقہ بدر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں اباڑو کے علاقے میں جرگے نے فیصلہ سناتے نوجوان کی دو کمسن بھتیجیوں کو ونی قرار دیا ہے کمسن بچیوں کی عمریں 8 اور 9 سال ہیں اور جرگے نے حکم صادر کرتے ہوئے نوجوان کو فوری طور پر ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا ہے نوجوان نے اپنے جانور بیچ کر جرگے کو دو لاکھ روپے ادا کئے جبکہ ڈھائی لاکھ روپے کم ہونے پر جرگے نے نوجوان کو فوری طور پر علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے متاثرہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جرگے کے فیصلے کے خلاف فوراً کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں