کولکتہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو گرلز کالج کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ منابی کالج میں عرصے سے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہیں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر پرنسپل مقرر کیا گیا۔ پروفیسر منابی نے گزشتہ روز کرشن نگر میں اپنے گرلز کالج کا دورہ کرکے طالبات اور ساتھی پروفیسرز سے ملاقاتیں کیں وہ دنیا کے پہلے خواجہ سرا کالج پرنسپل بھی بن گئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروفیسر ایک دو روز میں عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیںگے۔