دھاندلی کا شور مچانے والوں کے جھوٹ کا پول عوام کے سامنے کھل چکا : حمزہ شہباز

گوجرانوالہ + قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کے جھوٹ کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی97 میں 34 پولنگ سٹیشنز پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی حاصل ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لدھیوالہ وڑائچ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں طارق کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر غلام دستگیر خاں، جسٹس افتخار چیمہ، محمود بشیر ورک، عمران خالد بٹ، اقبال گجر، توفیق بٹ، رانا شمشاد، اشرف انصاری، نوازچوہان کے علاوہ خواجہ تنویر اشرف، سلمان خالد بٹ اور امیدوار اشرف وڑائچ بھی موجود تھے ، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے چند مشتعل لوگوں نے جلائو گھیرائو کیا حکومت نے اس معاملے پر وکلاء کو اعتماد میںلیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ سکینڈل سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے جعلی ڈگریاں بیچنے والوں کو سزا ملنے سے ہی یہ دھبہ دھلے گا ان کا کہنا تھا کہ لوگ ڈویلپمنٹ اور بجلی کے منصوبوں پر کڑی نظر رکھ رہے ہیں جو ان منصوبوں کی تکمیل میں رخنہ ڈالے گا عوام اس کا محاسبہ کریں گے حمزہ شہباز نے لوڈشیڈنگ کے جن کو 2017 میں قابو کرنے کی نوید بھی سنائی اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام سرور نے  ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ کی حما یت کا اعلان کیا۔  لاہور سے خصوصی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے مزید کہا سانحہ ڈسکہ کے تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور قصوروار کسی طور بھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے وزیراعلی شہباز شریف نے وکلا کے نمائندوں کو اعتماد میں لیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...