اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو نوٹس بھجواتے ہوئے آج کمشن کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف بیان کرنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو جاری کیا گیا نوٹس قومی اسمبلی کے سابق رکن ہمایوں سیف اللہ خان کی درخواست پر جاری کیا گیا، ہمایوں سیف اللہ خان نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں سرکاری اثروسوخ اور وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
الیکشن کمشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اکرم درانی کو نوٹس بھجوا دیا، آج پیش ہونے کی ہدایت
May 28, 2015