غزنی کے رہنے والے ایک بزرگ عبدالقادر نے علامہ اقبالؒ سے کہا کہ مسلمانان عالم کے حالات سے میرا دل خون رو رہا ہے۔ علامہ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ خدا نے ان سے منہ نہیں موڑا بلکہ خود انہوں نے قرآن سے منہ موڑ لیا ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ وہ ساری دنیا میں ذلیل و خوار ہیں۔
( سلیم چشتی کی ملاقات میں گفتگو سے اقتباس)