ایران اور عمان نے سرحدی حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے

 مسقط (اے پی پی) ایران اور عمان نے سرحدی حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کی وزارت داخلہ میں بحیرہ عمان میں ایران اور سلطنت عمان کی سمندری حدود کے تعین کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس دستاویز پر ایران کے ایک جنوبی پڑوسی ملک کے ساتھ دستخط انجام پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ میں سلطنت عمان کے ساتھ جو انتہائی خوشگوار تعلقات قائم رہے ہیں وہ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
سمجھوتہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...