یہودی انتہاپسندی کیخلاف ایک اور اسرائیلی وزیرکا احتجاج، کابینہ سے مستعفی

May 28, 2016

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل میں ایک اور وزیر نے یہودی انتہا پسندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔اسرائیل کے وزیر ماحولیات آوی گابے نے انتہا پسند قوم پرست آوی گیڈور لائبرمین کووزیردفاع بنانے پر استعفیٰ کا اعلان کیا ۔نیتن یاہو نے آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت کو گزشتہ دنوں مخلوط حکومت میں شامل کرکے وزارت دفاع کا قلم دان سونپا تھاجس کے بعد 120 ارکان پر مشتمل اسرائیلی پارلیمان میں انہیں 66ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔

مزیدخبریں