راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو و دیگر قتل کیس کے تین گواہوں کو جرح کے لئے دوبارہ طلبی کے بارے میں ایف آئی اے کے سینئر سپیشل پراسیکیوٹر چودھری محمد اظہر کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔