ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی کیخلاف کامیاب کوششیں کیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد کیلئے کامیاب کوششیں کی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے رومانیہ کی وزارت خارجہ کی سیکرٹری ڈینیلا گٹمین سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ رومانیہ کی سٹیٹ سیکرٹری ان دنوں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا ہے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان خیر سگالی کے تعلقات کو ٹھوس سیاسی و معاشی تعلقات میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ رومانیہ کی سٹیٹ سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے جس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن