عارف والا (اے پی پی) آج 28 مئی بروز ہفتہ کو پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رُخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا، قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا، 28 مئی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئیگا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمودگرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔ دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزریگا اس روز بھی قبلہ رُخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔