پشاور: فائرنگ سے جاں بحق خواجہ سرا کا ختم قل، پورے صوبے سے ساتھیوں کی شرکت

پشاور(بیورورپورٹ) پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں 22مئی کو فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونیوالے خواجہ سراء علیشاء کا قل ہو گیا۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اس سے قبل کہیں پر بھی کھلے عام کسی خواجہ سراء کی جنازہ اور رسم قل ادا نہیں کی گئیں۔ خیبر پی کے کی تاریخ میں مقامی شادی ہال میں قتل ہونیوالے خواجہ سراء کی رسم قل کے موقع پر صوبہ بھر سے خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے جاں بحق ہونیوالے خواجہ سراء علیشاء کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے پولیس کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ ٹھیک نہیں تھا اور ہسپتال میں بھی انہیں کوئی جگہ نہیں دی گئی۔ فرزانہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ وزیراعلیٰ نے ملاقات سے انکارکیا حالانکہ وہ بھی انسان ہیں ان کے مطابق عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک کو ہمارا سڑکوں پر آنا اچھا لگتا ہے اسی وجہ سے وہ ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ ہم احتجاج کرتے رہیں۔ خواجہ سرائوں نے معاشرے کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ہمیں مار ہی دے مزید مت تڑپائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...