بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ سپر سانک میزائل براہموس کا تجربہ

May 28, 2016

نئی دہلی (آئی این پی) خطے میں ہتھیاروں کے عدم توازن میں پیش پیش رہنے والے بھارت کے جنگی جنون میں مزید اضافہ ہو گیا۔ بھارت نے ایک بار پھر زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپرسانک براہموس میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان کے ضلع جیسلمیر کی پوکھران رینج میں کیا گیا۔ بھارتی اور روسی سائنسدانوں کی مشترکہ کوششوں سے تیار کردہ براہموس میزائل 290کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت اپنی میزائل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے۔

مزیدخبریں