سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت مزید دوگواہوں نے بیانات قلمبند کئے

May 28, 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف استغاثہ کی سماعت کی گئی۔ سماعت شروع ہوئی تو عوامی تحریک کے دو گواہوں نے پیش ہو کر اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ عوامی تحریک کے گواہوں سرور اور سخی بادشاہ نے بار باری اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ عدالت کے روبرو عوامی تحریک کے دونوں گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس افسران نے عوامی تحریک کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

مزیدخبریں