گوندلانوالہ پھاٹک کا پیڈسٹرین پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

May 28, 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں مو ٹر سا ئیکل سواروںکیلئے ریلو ے پھا ٹک عبور کر نے کیلئے بنا یا جا نیوالا پیڈسٹرین پل مر مت نہ ہو نے کے باعث جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو گیا،قیمتی جا نیں دائو پر لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے گو ندلا نوالہ پھا ٹک بند ہو نے پر مو ٹر سا ئیکل سواروں کو انتظا ر کی زحمت سے بچا نے کیلئے لا کھوں رو پے کی ما لیت سے پیڈسٹرین پل تعمیرکروایا گیا تھا جو مر مت نہ ہو نے کیو جہ سے خستہ حا لی کے باعث جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہے گو ند لا نو الہ پھا ٹک بند ہو نے پر شہری بڑی تعداد میں ریلو ے کر اسنگ کیلئے اس پل کا استعمال کر تے ہیں جس کے باعث اس پر لو ڈ بہت زیا دہ ہو تا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حا دثہ کا سبب بن کر قیمتی جا نیں نگل سکتا ہے ،شہر یو ں نے کہا کہ پھا ٹک بند ہو نے کی صورت میں مو ٹر سا ئیکل سواروں کو انتظا ر سے بچا نے کیلئے ضلعی انتظا میہ نے پیڈسٹرین پل بنوا کر لو گوں کو درپیش مشکلا ت کا ازالہ تو کر دیا تھا لیکن اس کی منا سب دیکھ بھال اور مر مت نہ ہو نے کے باعث پل مکمل طور پر ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حا دثہ کا سبب بن سکتا ہے اس لئے ضلعی انتظا میہ فوری طور پر پل کو مر مت کروا ئے ۔

مزیدخبریں