لاہور میں معذوروں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بحالی سنٹر قائم کر رہے ہیں : آصف منہیس

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور میں معذور افراد کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ری ہیبلیٹیشن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جس میں ہر طرح کے معذور افراد کا اعلاج ایک ہی چھت تلے ممکن ہو جائے گا -یہ بات صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے وزیر اعلی کی ہدایت پر خصوصی افراد کے لئے جدید ری ہیبلیٹیشن بنانے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی -اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عنبرین رضا،سابقہ چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئر پرسن پی ایس آر ڈی پرویز مسعود ،پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین ڈاکٹر اظہار ہاشمی ،صدر لاہور چیمبر ز آف کامرس ناصر ایم روفی ، جسٹس عامر رضا ،سی ای او شیف انٹرنیشنل این جی او سہیل ایاز خان سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے -

ای پیپر دی نیشن