ذاتی مسائل پر خطابات کرنے والے حکمران ڈرون حملوں پر خاموش کیوں ہیں: ابوالخیر زبیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی اپیل پر پاکستانی حدود میں ہونے والے ڈرون حملوں کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کے اجتماعات میں حکومتی بے حسی اور بے بسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہاکہ ہر چھوٹی اور غیر اہم بات پر قوم سے خطاب کرنے والے وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو ڈرون حملوں کے بعد سانپ سونگھ گیا۔ حکمرانوں کی پراسرار خاموشی باعث تشویش ہے۔ یہ بات باعث حیرت ہے کہ طالبان سربراہ پر افغانستان یا ایران میں حملہ نہیں کیا گیا بلکہ پاکستانی حدود میں ڈرون کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن