سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ نےکہا ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب سرجری کےلیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف جلدازجلد صحت یاب ہوجائیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروزیراعظم نوازشریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی صحتیابی کی دعا کریں۔انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کےکامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کی امید ہے۔