کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ محمد زبیر سے معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومت کا بازو ثابت ہو رہی ہیں خصوصاً چھیپا فاﺅنڈیشن اس ضمن میں خدمات قابل تعریف ہیں گورنر سندھ نے کہا کہ غریب اور سفید پوش افراد کے لئے دسترخوان کا اہتمام چھیپا فاﺅنڈیشن کا اہم کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھیپا اور ایدھی فاﺅنڈیشن مریضوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہےں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود سماجی بھلائی کی تنظیموں کی جانب سے بلا رکاوٹ عوام کی خدمت جاری رکھنا نہایت قابل تحسین اقدام ہے۔
گورنرسندھ سے معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا کی ملاقات
May 28, 2017