کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی حلیم احمد صدیقی نے میا ں نواز شریف کو اپنی حکو مت کا پا نچواں بجٹ پیش کرنے پر مبارک دی ہے انہو ں نے کہا کہ یہ جمہو ریت کی کامیابی اور وزیرا عظم کے تدبر اور فہم و فراست کا نتیجہ ہے کہ حکو مت اپنی مد ت پو ری کر رہی ہے ۔ کیپٹن حلیم صدیقی نے وفا قی بجٹ کو مو جو دہ حا لات میں بہتر ین بجٹ قرار دیا ہے انہو ں نے کہا اس بجٹ سے ملک کے ہر شعبے میں بہتری آئے گی ۔ مسلم لیگ نے جب حکو مت سنبھا لی اس وقت پاکستان معیشت تبا ہی کے کنا رے پر پہنچ چکی تھی ۔ آج ملکی معیشت اپنے پاﺅ ںپر کھڑی ہو چکی ہے ۔ انٹرنیشنل ادارے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں ۔ مو جو دہ حکو مت نے ملکی معیشت کے درست سمت پر گا مزن کر دیا ہے ۔ حکو مت بجلی کی پیداوار پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے مو جو دہ بجٹ میں بھی اس کے لئے فنڈرکھے گئے ہیں ۔ انشاءاللہ آئندہ سال کے شروع تک بجلی کی فراہمی میں بہت بہتری آجا ئے گی ۔ انہو ں نے یہ با تیں مسلم لیگی وفد جس میں چو ہدری محمد صفدر ، چو ہدری محمد انور ، پر وفسیر عبدالقادر ، ایوب قریشی ، نیا ز ملک ، محمد طارق خا ن ، ملک نوید اعوان و دیگر شامل تھے کر تے ہوئے کیں۔