,رمضان المبارک :وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے وکلاءتحریک نیشنل ایکشن کمیٹی نے موخر کردی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) وکلاءکنونشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پانامہ لیکس کےمعاملے پروزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کےلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔وکلا کی نیشنل ایکشن کمیٹی نے تحریک ماہ رمضان میں موخر کر دی۔ کنونشن کے مشترکہ اعلامیہ میں پانامہ لیکس کے معاملے پروزیراعظم کو استعفی دینے کےلئے سات یوم کی مہلت دی گئی تھی۔جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو وکلاءکرپشن کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار علی نے کہا تھا کہ دباﺅ بڑھانے کیلئے رمضان میں ہر جمعرات کو احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ہائیکورٹ بارکے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ وکلاء مطالبے پر ڈٹے ہیں اور وزیر اعظم کے استعفیٰ تک ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ماہ رمضان میں وکلا ہر جمعرات کو احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور جولائی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو گا جو وزیراعظم کے استعفیٰ تک جاری رہیگی۔

ای پیپر دی نیشن