کراچی (آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی سلیم شہزادپرایک مقدمہ میں فردجرم عائد کردی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ ملیرکراچی کی عدالت نے متحدہ کے سابق رکن قومی اسمبلی سلیم شہزادپرہنگامہ آرائی ،جلائوگھیرائوکے متعلق دائرایک مقدمہ میں فردجرم عائد کردی ہے جبکہ ملزم نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکارکرتے ہوئے کہا اس نے ایساکوئی جرم نہیںکیا۔مذکورہ مقدمہ سیاسی چپقلش کی بنا پربنایاگیاہے۔ عدالت نے انویسٹی گیشن آفیسرکوحکم دیا کہ آئندہ سماعت پرمقدمے کے گواہوںکوعدالت میں پیش کیاجائے ملزم کیخلاف تھانہ کھوکھراپارمیںجلائوگھیرائواورہنگامہ آرائی کے تحت مقدمہ درج ہے ۔