مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے شہید جوان پاکستان کے محسن ہیں: عبدالرحمن مکی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما و جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والے نوجوان پاکستان کے محسن ہیں۔ کشمیری نوجوان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کی قربانیوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں کسانوں پر تشدد قابل مذمت ہے،ان کے مطالبات پورے کئے جائیں۔ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے۔ غرباء و مساکین کی دل کھول کر مدد کریں، قرآن پاک سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں پیش کرکے تحریک آزادی کو جس موڑ پر پہنچا دیا ہے دنیا کو اس کی توقع نہیں تھی۔ یہ زبردست موقع ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کا کھل کر ساتھ دے۔ اگر پاکستان نے کسی دبائو کا شکار ہو کر مظلوم بھائیوں کا ساتھ نہ دیا تواللہ کی ناراضگی کے سبب وہ خود بھی مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے گا۔ کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں جاری قتل عام پر خاموشی دہرے معیار کی عکاس ہے۔ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا وکیل ہے مگر ہمارے حکمران مطلوبہ کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...