افغانستان: طالبان کا خودکش حملہ‘ سی آئی اے فنڈ سے قائم ملیشیا کے 18 جنگجو ہلاک

کابل (صباح نیوز+ اے ایف پی) افغانستان کے شہر خوست میں افغان سپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر طالبان خودکش کار بم حملے میں 18 کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ خوست میں ایک مشتبہ بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے لدی کارسی آئی اے کے فنڈبنی سے افغان ملیشیا کی عمارت سے ٹکرا دی۔ایک افغان اہلکار نے بتایا حملہ خوست شہر میں مجاہد سکوائر پر ہوا۔ افغان طالبان امریکی فورسز اور افغان فوج کے خلاف بہار کی کارروائیوں میں شدت لائے ہیں اور حالیہ دنوں میں شدید حملے کئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز مہمند میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔اس ملیشیا کا نام نہیں بتایا گیا۔ پہلے ہی روزے ہونیوالے خودکش حملے میں 2 بچے بھی زخمی ہو گئے۔ بس سٹیشن کے قریب جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان نجیب دانش نے خبررساں ادارے ایف بی کو بتایا کہ دھماکے میں بس اڈے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ اس حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جو صوبہ خوست میں امریکی فوجیوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...