امرتسر (نوائے وقت رپورٹ) غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی کو بھارتی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ 25 مئی کو عبداللہ نے واہگہ بارڈر پر پریڈ سے پہلے غلطی سے لائن عبور کر لی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب رینجرز سے بھارتی سکیورٹی فورس سے نوجوان کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن پی ایس ایف نے نوجوان کی واپسی کی بجائے مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔ عبداللہ کو امرتسری کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 جون تک جیل بھیج دیا، پی ایس ایف کے مطابق عبداللہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور 9 ہزار روپے ملے۔