راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں عوام کوتعلیم اورصحت سمیت کسی شعبہ میں بھی ریلیف نہیں دیا گیا ورلڈبنک اورآئی ایم ایف کے نمائندوں کے بنائے گئے بجٹ میں غیرملکی آقاﺅں اورعالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا دفاع کےلئے920ارب جبکہ سودکی ادائیگی کےلئے 1360ارب مختص کئے گئے جواللہ ورسول ﷺسے کھلی جنگ کے مترادف ہے صدرمملکت کےلئے 16لاکھ روپے تنخواہ مقررہوئی جبکہ ایک مزدورکی اجرت صرف 15ہزارمقررکی گئی جوسراسرظلم اورزیادتی ہے،وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں امیرضلع نے کہاکہ ایوان صدرمیں عیاشیوں کےلئے 95کروڑاور وزیراعظم ہاﺅس میں عوام کے خون پسینے کونچوڑ کرحاصل ہونے والی انکم سے 91کروڑمختص کئے گئے جوبنیادی حقوق سے محروم 20کروڑ عوام پر ظلم ہے
وفاقی بجٹ میں عوام کوتعلیم اورصحت سمیت کسی شعبہ میں بھی ریلیف نہیں دیا گیا
May 28, 2017