سٹراس برگ(سپورٹس ڈیسک) فرانس میں سٹراس برگ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کی کیرولین گارسیا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیشکووا کو ہرا دیا۔سٹراس برگ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کی کیرولین گارسیا اور چیک ریپبلک کی کیرولینا پلیشکووا میں جوڑ پڑا،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ میں اعصاب شکن کھیل دیکھنے کو ملا،سخت مقابلے کے بعد فرانس کی کھلاڑی نے چھ سات سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں وہ جمہوریہ چیک کی حریف پر چھائی رہیں اورانہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا،فرانس کی سٹار پلیئر نے دوسرا سیٹ بھی با آسانی چھ دو سے جیت کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔