پنجگور : ایرانی گولہ باری سے ایک شہری شہید‘ چمن سرحد کھل گئی‘ سیزفار کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے : آئی ایس پی آر

پنجگور(آن لائن+صباح نیوز+نوائے وقت )بھارت کے بعد ایران بھی جنگی جنون میں مبتلا ہو گیا ، ایرانی سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا مارٹر گولہ لگنے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، واقعہ کیخلاف پاکستان نے تہران سے شدید احتجاج کیاہے ۔پنگجور کے علاقے چھیدی میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے گولے لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ایران کے ساتھ اس معاملے پر آج فلیگ میٹنگ بلائی ہے جس میں بھی ایران سے احتجاج کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن پر پاک افغان سرحد 23دن بعد کھول دی گئی ہے جس کے بعد سرحد کی دونوں جانب پھنسی گاڑیاں اور افراد کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سرحد کو رمضان المبارک کے احترام میں کھولا گیا ہے جبکہ باب دوستی کھولے جانے کے بعد سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں بتایا باب دوستی کو افغان حکام کی درخواست پر رمضان المبارک کے احترام میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پاک افغان سرحد پر کسٹم اور ایف آئی اے کے حکام بھی تعینات کرکے دروازے کو کھول دیا گیا۔ پاک فوج نے سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ افغان فورسز کی جانب سے چمن کے علاقے میں مردم شماری کے عملے پر کی جانے والی فائرنگ کے بعد کیا۔ افغان فورسز کی جارحیت میں بچوں اور خواتین سمیت 11افراد جاں بحق ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاک افغان سرحد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...