تلہ گنگ اور بولان میں ٹریفک حادثات ماں بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ،13 زخمی

تلہ گنگ+ کوئٹہ (آئی این پی)تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصاد م کے باعث ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر 2موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے بولان میں کوچ الٹ گئی ‘ حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 13مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...