کل بھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (این این آئی) بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست مزمل ایڈوکیٹ نے فاروق ایچ نائیک کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اسے فوجی عدالت سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے اور مجرم نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے اور اگر اس نے اپیل دائر بھی کی ہے تو قانون کے مطابق جلد فیصلہ کیا جائے۔عالمی عدالت انصاف کا حکم ماننا پاکستان پر لازم نہیں اور نہ ہی کل بھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور ایپلٹ کورٹ کو فریق بنا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...