راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج محمد اصغر خان نے ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سات ملزموں اعتزاز حسین شاہ‘ رفاقت حسین‘ حسنین گل‘ عبدالرشید‘ شیر زمان‘ سعود عزیز‘ خرم شہزاد کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد فریقین کے وکلاء کی حتمی بحث کے لیے سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ ان ملزموں نے بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف بیرون ملک سے وڈیو لنک سے بیان قلمبند کرانا چاہتے ہیں عدالت نے پرویز مشرف کا معاملہ آئندہ تاریخ سماعت پر موخر کر دیا۔
بے نظیر قتل کیس: 7 ملزموں کا ملوث ہونے سے انکار، مشرف ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں: وکیل
May 28, 2017