اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے قائد اعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی منصوبے کی تفصیلات مانگ لیں۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ترجمان عارف عباسی نے تحریک سوالنامہ جمع کروایا۔ تفصیلات کے مطابق عارف عباسی نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت بتائے قائد اعظم سولر پارک پر اب تک کتنا سرمایہ خرچ ہوا؟ حکومت قائد اعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے منصوبے سے آگاہ کرے۔ عارف عباسی نے یہ بھی پوچھا کہ بتایاجائے سولر پارک کو کن شرائط پر چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا پلان بہ بنایا گیا ہے۔