سابق امریکی صدر کارٹر کے معاون برزنسکی انتقال کر گئے

واشنگٹن (اے پی پی) سرد جنگ کے زمانہ کے سٹرٹیجک ماہراور سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے معاون زبگینو برزنسکی انتقال کر گئے ہیں ۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کی عمر 89 سال تھی ۔ بر زنسکی کے بیٹے اور این بی سی کے صحافی میکا بر زنسکی نے بتایا ان کا انتقال ورجینیا کے ایک چرچ میں طبعی طور پر ہوا ۔ پو لینڈ میں پیدا ہو نے والے برزنسکی ایران میں امریکی یرغمالیوں کے بحران کے وقت سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے قومی سلامتی مشیر تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...