نومبر تک بجلی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا: شاہد خاقان عباسی

مری (صباح نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نومبر تک ملک سے بجلی کے بحران کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا ہمارے ناقدین تنقید کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے مسلم لیگ (ن) کے کام عوام کے سامنے ہیں 2018کے انتخابات میں عوام کارکردگی کو پیش نظر رکھیں مری میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تمام کام صرف مسلم لیگ (ن) نے کئے ہیں جبکہ باتیں سب نے کی ہیں باتیں کرنے والے وہ لوگ ہیں جو 13سال آمریت کے ساتھ پھرتے رہے مگر ایک پیسے کا کام بھی نہ کروا سکے فتح ہمیشہ ان کی ہوتی ہے جو ثابت قدم رہتے ہیں عوام کے مفاد کیلئے کام کرتے ہیں اور اپنی جیبیں نہیں بھرتے ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ مسلم لیگ (ن) کا کام نظر آتا ہے۔پانی کے وہ منصوبے جن سے پاکستان کا مستقبل بنے گا معیشت ترقی کریگی ملک میں زراعت کو استحکام ملے گا سب نے دعوے کیے کہ ہم بھاشا ڈیم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے زمین کی خریدوفروخت پر پیسے تو کھائے مگر بھاشا ڈیم پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، آج پہلی دفعہ بھاشا، داسو، نیلم جہلم کے علاوہ منصوبوں کی ایک لمبی فہرست ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...